پنجاب بھر میں ڈینگی کے 79کیسز رپورٹ
لاہور(صباح نیوز)پنجاب بھر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 79کیسز رپورٹ ہوئے ۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے ڈینگی کے اعداد و شمار جاری کردیئے ۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں پنجاب میں ڈینگی کے 79 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔راولپنڈی سے 65، چکوال سے 4 اور سیالکوٹ سے 2 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ترجمان نے بتایا کہ لاہور، اٹک، فیصل آباد اور ساہیوال سے ایک ایک ڈینگی کا کیس رپورٹ ہوا۔محکمہ صحت کے ترجمان نے کہا کہ قصور، چنیوٹ، گجرات اور اوکاڑہ سے بھی ایک ایک ڈینگی کا کیس سامنے آیا۔
Load/Hide Comments


