اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو 3 ہزار ارب سے زائد رقم فراہم کردی

اسلام آباد(آئی این پی ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے لیے بینکوں کو 3 ہزار ارب سے زائد رقم فراہم کردی۔اسٹیٹ بینک حکام کے مطابق اوپن مارکیٹ آپریشن کے لیے بینکوں کو 3 ہزار 89 ارب روپے فراہم کیے گئے ہیں۔اسٹیٹ بینک حکام کا کہنا ہے کہ روایتی بینکوں کو 15.04فیصد سالانہ شرح سود پر 2 ہزار 56 ارب روپے7 دن کے لیے اور 871 ارب روپے 28 دن کے لیے دئیے گئے ہیں۔اسٹیٹ بینک حکام کے مطابق اسلامی بینکوں کو 15.08 فیصد سالانہ شرح سود پر 161.5 ارب روپے 7 دن کے لیے فراہم کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں