عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 24 نومبر کے جلسے کی حتمی کامیابی کیلیے عمران خان اپنے تینوں بچوں کو لندن سے بلائیں اور بشریٰ بی بی اپنے بیٹوں، بیٹیوں، نواسوں اور پوتوں کی بھی شرکت لازمی بنائیں۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ بشری بی بی نے 24 نومبر کے جلسے کے لیے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور ہر ٹکٹ ہولڈر کی پانچ سے 20 ہزار افراد لانے کی ذمہ داری لگائی ہے۔انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ جلسے کی حتمی کامیابی کیلیے عمران خان اپنے 3عدد بچے لندن سے بلائیں اور بشری بی بی بھی اپنے بچے بچیاں اور پوتے پوتیاں نواسے نواسیوں کی شرکت لازم بنائیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ بشری بی بی اور عمران خان شرکا اور خرچے کا بوجھ کچھ خود بھی اٹھائیں، ساری عمر ہوگئی ہے مفت اور نوسر بازی کرتے ہوئے، بشریٰ بی بی اور عمران خان اپنے کاز کے ساتھ کمٹمنٹ کا اظہار کریں۔