مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس، ایچ ای سی سے متعلق فیصلوں پر عملدرآمد کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد؛وزیر اعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا 42 واں اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی جبکہ وزیر توانائی، وزیر پلاننگ سمیر وفاقی وزراء، اٹارنی جنرل پاکستان اورمتعلقہ حکام بھی کونسل اجلاس میں شریک ہوئے،مشترکہ مفادات کونسل نے 8 نکاتی ایجنڈا میں سے بیشتر ک منظوری دیدی گئی ہے،مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں متبادل انرجی پالیسی کی منظوری دیدی گئی،سال 18-2017کی مشترکہ مفادات کونسل کی سالانہ جائزہ رپورٹ بھی پیش کی گئی، 23 دسمبر 2019 کو منعقدہ 41 ویں اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کی رپورٹ پر بحث ہوئی،پانی کے معاملے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں تجاویز پیش کی گئی، اٹھارویں ترمیم کے بعد ایچ ای سی سے متعلق فیصلوں پر عملدرآمد کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا، عوامی فلاح اور صحت سے متعلق فیصلوں پر عملدآمد کا بھی جائزہ لیا گیا، ٹیکس، ایل این جی کی امپورٹ جیسے فیصلوں کی عمل درآمد کا جائزہ لیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں