وزیر اعظم کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا آج ہونیوالااجلاس مؤخر
اسلام آباد: (انتخاب نیوز) انسداد دہشت گردی کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے معاملہ پر نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا آج ہونیوالا اجلاس مؤخر کردیا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی طبیعیت خرابی کے باعث اجلاس مؤخر کیا گیا ہے، اجلاس کی نئی تاریخ اور وقت کا تعین جلد کیا جائے گا۔اجلاس میں اعلیٰ عسکری و، صوبائی وزرائے اعلیٰ، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی، اجلاس میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جانا تھا۔انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کی صورت حال بھی زیر غور آنی تھی جبکہ صوبوں اور وفاق کے درمیان کوآرڈی نیشن بہتر بنانے اور انٹیلی جنس معلومات کی مؤثر شیئرنگ پر بھی غور کرنا اجلاس کے ایجنڈے میں شامل تھا، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کی وجوہات کا بھی جائزہ لیا جانا تھا۔