مسلم باغ میں مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، لواحقین کا احتجاج
کوئٹہ(این این آئی) مسلم باغ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، لواحقین کا لا ش سڑ ک پر رکھ کر احتجاج ، پولیس حکام کے مطابق اتوار کو مسلم باغ کے علاقے مہاجر اڈہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ عبدالواحد محرابزئی نامی شخص جاںبحق ہوگیا ۔ فائرنگ کے بعد افراد موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاسء کے حوالے کردی گئی ۔دریں اثنا ء مقتول کے لواحقین نے کوئٹہ ژوب قومی شاہراہ پر لاش رکھ کر احتجاج کیا جس سے سڑک پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی بعدازاں انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد لواحقین نے احتجاج ختم کر کے قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا ۔
Load/Hide Comments