ژوب ،اساتذہ کا تادم مرگ بھوک ہڑتال تیسرے روز بھی جاری

ژوب(یو این اے )اساتذہ اتحاد پینل کے سربراہ فتح خان مندوخیل کی جانب سے مطالبات کے حق میں تیسرے روز بھی تادم مرگ بھوک ہڑتال کا سلسلہ جاری رہا ، اساتذہ اور مختلف طبقہ فکر کے افراد نے کیمپ میں اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مکمل ساتھ دینے کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کسی صورت فتح خان مندوخیل کو تنہا نہیں چھوڑینگے تمام اساتذہ فتح خان مندوخیل کے شانہ بشانہ ہر جدوجہد میں ساتھ دینگے

اپنا تبصرہ بھیجیں