مصور کاکڑ کا اغوا اور بازیاب نہ ہونا حکومت کی نااہلی ہے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان میں سماج دشمن عناصر اغوا برائے تاوان سمیت دیگر جرائم کا منافع بخش کاروبار حکومت میں موجود کالے بھیڑیوں کی سرپرستی میں کرتے ھیں۔معصوم مصور کاکڑ کا اغوا اور تاحال اس کا بازیاب نا ہونا حکومت کی نااہلی ہے۔نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان کہ مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کو ایک بار پھر مکمل طور پر چوروں ڈاکوں اور سماج دشمن عناصر کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے جس کہ باعث عوام کی نا جان محفوظ ھے نا مال محفوظ ہے دن دھاڑے سکول وین سے معصوم بچے مصور کاکڑ کا اغوا حکومت اور پولیس انتظامیہ کے منہ پر تماچہ ہے جب جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی ریاستی ادارے اور حکومت میں موجود جنگی منافع خور کریں گے تو وہاں کیسے عوام کی جان و مال محفوظ ہو سکتی ہے حکومت وقت اگر لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کی بجائے ان کی زندگیوں کو سماج دشمن عناصر کے رحم و کرم پر چھوڑے گی تو پھر عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ ایسی حکومت سے جان چھڑانے کے لیے اپنا قانونی اور آئینی حق استعمال کر کہ حکومت سے جان چھڑائیں تاکہ کسی ماں اور باپ کو اپنے جگر گوشے کہ لیئے اذیتیں نا اٹھانی پڑیں معصوم بچے کے ورثا گزشتہ دو تین دنوں سے سراپا احتجاج ہیں مگر تاحال ان کا جگر گوشے بازیاب نا ھو سکا جو حکومتی اداروں کی نااہلی ھے نیشنل پارٹی مصور کاکڑ کی جلد سے جلد بازیابی کہ ساتھ ساتھ ملزمان کی گرفتاری اور قانون کہ مطابق قرار واقع سزا کا مطالبہ کرتی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے