ایرانی بارڈر کی بندش، کل رخشان ڈویژن میں مکمل شٹرڈاؤن کا اعلان

نوکنڈی(نمائندہ انتخاب )ایرانی بارڈر کی بندش کیخلاف 18 نومبر کو رخشان ڈویژن میں مکمل شٹرڈائون ہڑتال رئیگی، رخشان بارڈر ٹریڈ الائنسنوکنڈی (نامہ نگار) رخشان بلوچستان کا وہ ڈویژن ہے جوکہ رقبے کے لحاظ سے صوبہ کے پی کے سے بھی بڑا ہے اس وقت ایرانی بارڈر کی بندش سے لوگ معاشی مشکلات سے دوچار ہیں رخشان ڈویژن سے متصل ایرانی بارڈرز کی بندش سے لاکھوں افراد نان شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں لاکھوں افراد بیروزگار ہوکر مختلف اعصابی بیماریوں کا سامنا کررہے ہیں دوسری طرف پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہے لیکن ان تمام حالات کے پیش نظر ارباب اقتدار کے کانوں میں جوں تک نہیں ریینگتی ،بارڈر بندش کیخلاف رخشان ٹریڈ لائنس کا قیام اور اپنی حقوق کیلئے جدوجہد کا جو سفر شروع ہوا ہے وہ پورے رخشان میں جاری ہے بارڈ کی بحالی کیلئے نوکنڈی سمیت رخشان کے چھوٹے بڑے شہروں دالبندین، ماشکیل، ناگ، بسیمہ، واشک، نوشکی ،یک مچ کے لاکھوں افراد سراپا احتجاج ہیں پہلے مراحلے میں تمام علاقوں میں تیل کمیٹیوں کے نمائندوں نے پریس کانفرنسز کرکے اپنے جائز مطالبات حکمرانوں کے سامنے پیش کیے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی اب جبکہ رخشان ٹریڈ الائنس کی کال پر بارڈر کی بحالی کیلئے 18 نومبر کو رخشان ڈویژن سمیت پورے بلوچستان میں شٹرڈائون ہڑتال کی کال دی ہے جسے کامیاب بنانے کیلئے تیل کمیٹوں کے نمائندوں نے رابطہ سازی تیز کردی ہے نوکنڈی سمیت رخشان کے تیل کمیٹی کے ممبران نے علاقے کے سیاسی و سماجی اور قبائلی عمائدین سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہے جہاں اکثریت نے تیل کمیٹوں کے جائز مطالبات کی حمایت اور بارڈر کی بحالی کیلئے بھرپور ساتھ دینے کا یقین دہانی کرائی ہے 18نومبر کو نوکنڈی سمیت رخشان میں بارڈر کی بحالی کیلئے شٹرڈائون ہڑتال کیجائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے