علی امین گنڈا پور، بیرسٹر گوہر کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ایک اور طویل ملاقات
راولپنڈی (این این آئی)بانی پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اڈیالہ جیل میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر ایک اور طویل ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر خان کی ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی ۔ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں ہونے والی اہم ملاقات 2 گھنٹے جاری رہی، جس کے بعد علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر گوہر جیل سے واپس روانہ ہو ئے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ڈیڑھ گھنٹے طویل ملاقات کی تھی، جس میں 24 نومبر کے احتجاج سے متعلق گفتگو کی گئی تھی۔گزشتہ روز ہی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کےلئے جمعرات تک کا وقت دیا ہے۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو احتجاج کی کال دے رکھی ہے، سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے واضح کیا تھا کہ احتجاج میں رہنماں کی کارکردگی کی بنیاد پر اگلے عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ دیا جائے گا۔بشری بی بی نے پارٹی رہنماں پر زور دیا تھا کہ وہ احتجاج کے دوران گرفتاریوں سے بچیں جبکہ احتجاج کے لیے مثر تحریک اور وفاداری کی بنیاد پر ہی پی ٹی آئی میں ان کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔