خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 7 مشتبہ افراد ہلاک

روالپنڈی (مانیٹر نگ ڈیسک) خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 7مشتبہ افراد ہلاک ہو گئے۔بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 مشتبہ افرادہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مشتبہ افرادکے ٹھکانوں کا مؤثر انداز میں پتہ لگایا اور کارروائی کی۔ہلاک افراد کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا ہے، ہلاکافرادسیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ دوسری جانب بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کیں جس میں 4 مشتبہ افراد ہلاک ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع آواران میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن میں 1 جبکہ ضلع آواران میں کیے گئے آپریشن میں 2 اور ضلع ڈیرہ بگٹی میں آپریشن میں 1مشتبہ شخصہلاک ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں