پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج: اڈیالہ جیل جانے والے راستے پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں

24 نومبر کو پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر اڈیالہ جیل جانے والے راستے پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں۔سکستھ روڈ سے فیض آباد تک بیشتر کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ فیض آباد لاری اڈے پر ہوٹل اور ریسٹورنٹ خالی کرا دیے گئے۔اس حوالے سے سی پی او راولپنڈی کا کہنا ہے کہ امن و امان خراب کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے، سیف سٹی کیمروں سے شہر کی نگرانی کی جا رہی ہے۔اس قبل اسلام آباد میں محسن نقوی علی الصبح پولیس لائنز آئے جہاں انہوں نے قیامِ امن کے لیے اسلام آباد پولیس کی جانفشانی کی تعریف کی اور پولیس لائنز میں خطاب کیا۔اس موقع پر آئی جی اسلام آباد پولیس، چیف کمشنر، ڈی آئی جی اور پولیس افسران کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں