پی ٹی آئی کا احتجاج, موٹرویز اور مرکزی شاہراہیں بند، اسلام آباد کے داخلی راستے سِیل
پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کے پیش نظر وفاقی اور پنجاب حکومت کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔احتجاج کی کال کے باعث موٹرویز اور مرکزی شاہراہوں کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد کے داخلی راستوں کو کنٹینرز لگا کر سِیل کیا گیا ہے۔اسلام آباد انتظامیہ نے جمعے کی رات 8 بجے سے دارالحکومت کے تمام بس اڈوں اور موٹرویز کو تاحکم ثانی بند کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا تھا۔
Load/Hide Comments


