احتجاج میں بشری بی بی کی شرکت کا انہی سے پوچھیں ہم اپنا بتاسکتے ہیں،علیمہ خان
اسلام آباد (آئی این پی )بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ احتجاج میں بشری بی بی کی شرکت کا انہی سے پوچھیں ہم اپنا بتاسکتے ہیں۔ایک انٹرویو میں علیمہ خان نے کہا ہے کہ بہنیں میرے ساتھ قافلے کے ہمراہ اسلام آباد آئیں گی، ہم بھائی کی رہائی کے لیے پارٹی ورکرز کے ساتھ اسلام آباد آئیں گی۔ علیمہ خان سے سوال کیا گیا کہ کیا بشری بی بی بھی احتجاج میں شریک ہوں گی؟ جس پر علیمہ خان نے جواب دیا کہ آپ انہی سے پوچھ لیں ہم اپنا بتاسکتے ہیں۔علیمہ خان نے کہا کہ ہم بہنیں تو احتجاج میں شریک ہوں گی، امکان ہے بشری بی بی کی شرکت ہو۔علیمہ خان نے کہا کہ احتجاج کے دوران مذاکرات کا راستہ بھی کھلا رکھا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کے احتجاج کے لیے پلان کو حتمی شکل دے دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قیادت کے ہمراہ علیمہ خان، عظمی خان اور رانی خان بھی موجود ہوں گی۔