خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 مشتبہ افراد ہلاک، آئی ایس پی آر

راولپنڈی(پ ر)سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 مشتبہ افراد کو ہلاک جبکہ تین کو زخمی کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 21 اور 22 نومبر کو سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران تین مشتبہ افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران مشتبہ افراد کے ٹھکانے کو مؤثر انداز سے نشانہ بنایا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں دو مشتبہ افراد حق یار آفریدی عرف خیبرای اور گلہ جان ہلاک ہوئے۔ اعلامیے کے مطابق فورسز نے علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کر لیا ہے۔ دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سرحد پار سے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا گیا ہے۔ فورسز کو جنوبی وزیرستان میں پاکستان-افغانستان سرحد کے قریب مشتبہ افراد کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کا پتا چلا جو سرحد پار سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ان کی کوشش کو ناکام بنایا جس میں کارروائی کے دوران ایک مشتبہ افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں