آج رات 12 بجے سے انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج اور نیکٹا کی جانب سے جاری دہشتگردی کے الرٹ کے پیش نظر آج رات 12 بجے کے بعد سے انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق موبائل اسلام آباد ، لاہور، راولپنڈی، ملتان اور گوجرانوالہ میں انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ کر لیاگیاہے تاہم موبائل فون سروس کھلی رہے گی لیکن انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ سروسز بند رہیں گی ۔ موبائل فون کی بندش کا فیصلہ تاحال نہیں کیاگیا ہے ، یہ صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے کیا جائے گا ۔
Load/Hide Comments