ملک اور عدلیہ کو آزاد کرنا ہوگا، عمران خانکیلئے جان دینے کو تیار ہوں،عارف علوی

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک اور عدلیہ کو آزاد کرنا ہوگا، بانی پی ٹی آئی نے ڈیل نہیں کی، میں بانی پی ٹی آئی کیلئے جان دینے کو تیار ہوں۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور قافلے کے ساتھ اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گئے،سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت کیلئے بشریٰ بی بی بھی نکلی ہیں،بشریٰ بی بی الگ گاڑی میں گئی ہیں،بشری ٰ بی بی صوابی میں کارکنوں سے خطاب کریں گی۔سابق صدر مملکت عارف علوی بھی قافلے میں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں