پی ٹی آئی انتشار کی سیاست کررہی ہے، آخری کال خاتمے کی کال ثابت ہوگی، امیر مقام
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیرامیر مقام نے کہاہے کہ تحریک انصاف انتشار کی سیاست کررہی ہے ، پورا پاکستان بند ہے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر مقام نے کہاکہ عوام نے پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال مسترد کردی، یہ آخری کال پی ٹی آئی کے خاتمے کی کال ثابت ہوگی، شرپسندوں کا ٹولہ افراتفری چاہتا ہے۔ امیر مقام کا کہناتھا کہ احتجاج سے لوگوں کا کاروبار متاثر ہوتا ہے، خیبر پختونخوا میں امن وامان کی صورتحال مخدوش ہے ، عوام کو پتہ ہے کہ تحریک انصاف کے احتجاج کا کوئی مقصد نہیں ہے ، علی امین گنڈا پور صوبے پر توجہ کی بجائے احتجاج میں مصروف ہیں ، کے پی میں صوبے کے سرکاری ملازمین کو احتجاج کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ۔
Load/Hide Comments