پاکستان کو سعودی سے معذرت کرنی چاہیے،شہباز شریف
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف نے وزیرخارجہ کے سعودی عرب کے بارے میں بیان کو غیرذمہ دارانہ قرار دے دیا۔ ان کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کا مشکل کی ہر گھڑی میں ساتھ دیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ حکومت کے ربط و تعلق اور انداز بیان پر قوم کو تشویش ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ سعودی عرب سے معذرت کی جائے اور معاملات کو دانائی اور احسن انداز سے ڈیل کیا جائے۔
بین الاقوامی تعلقات میں جو پہلا سبق پڑھایا جاتا ہے وہ یہی ہے کہ قومی مفادات اہم ہوتے ہیں دیگر عوامل کا کردار ثانوی ہوتا ہے جبکہ ان تعلقات میں کوئی مستقل دوست یا دشمن نہیں ہوتا۔
تاہم سعودی عرب ان دو یا تین ممالک میں شامل ہے جنھیں اس اصول سے استثنیٰ حاصل رہا ہے۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں آغاز ہی سے سعودی عرب کو مستقل دوست ملک کی حیثیت حاصل رہی ہے۔
Load/Hide Comments


