پی ٹی آئی احتجاج, شرپسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی، 4 اہلکارجاں بحق 5 زخمی

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہرے کے دوران سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی جس سے 4 رینجرز اہلکارجاں بحق جبکہ 5 رینجرز اور 2 پولیس کے جوان شدید زخمی ہوگئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق شرپسندوں کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں اب تک رینجرز کے 4 جوان جاں بحق اور پولیس کے 2 جوان جاں بحق ہو چکے ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق اب تک 100 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں جن میں متعدد شدید زخمی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں