جسٹس جمال خان مندوخیل کی تلور شکار سے متعلق کیس کی سماعت سے معذرت
آئینی بینچ میں شامل جسٹس جمال خان مندوخیل نے تلور شکار سے متعلق کیس کی سماعت سے معذرت کرلی۔جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان ہائیکورٹ میں تلور شکار کے خلاف کیس سن چکا ہوں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے کہا کہ تلور شکار کا تصور مارخور کے آفیشل شکار کی طرح ہے، مارخور کے شکار کو ٹرافی ہنٹنگ کا نام دیا گیا ہے۔جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ تلور کے شکار اور آئیبیکس ٹرافی ہنٹنگ میں فرق ہے۔ جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ تلور تو ہجرت کرنے والے پرندے ہوتے ہیں۔
Load/Hide Comments