بیلاروس کے صدر کی پاکستان آمد، وزیرِ اعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

بیلاروس کے صدر الیگزانڈر لوکاشینکو وزیرِ اعظم ہاؤس پہنچ گئے جہاں وزیراعظم شہبا شریف نے استقبال کیا۔بیلاروس کے صدر کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کے انعقاد کے دوران دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے جبکہ گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔زیرِاعظم محمد شہباز شریف اور بیلاروسی صدر الیگزانڈر لوکاشینکو کی دوطرفہ ملاقات اور وفود کی سطح پر ملاقاتیں ہوں گی۔پاکستان اور بیلاروس کے مابین تعاون کی مختلف مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں کے تبادلے کے ساتھ ساتھ دونوں رہنما مشترکہ اعلامیہ جاری کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں