حکومت اور تحریک انصاف فوری بامقصد مذاکرات کریں، ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان

کوئٹہ (مانیٹر نگ ڈسیک) ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کا کہنا ہے کہ مظاہروں میں انسانی جانوں کے ضیاع پر سیاستدانوں کو تشویش نہ ہونا پریشان کن بات ہے۔ایچ آر سی پی نے اپنے بیان میں کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ہوں یا سیاسی کارکن، کوئی بھی جانی نقصان ناقابلِ قبول ہونا چاہیے۔ایچ آر سی پی نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن خصوصاً پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) ایوان میں فوری اور بامقصد مذاکرات کریں۔ایچ آر سی پی نے مزید کہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی فوری اور بامقصد مذاکرات میں شریک کیا جائے، وقت آ گیا ہے کہ ملک کو جمود پر لانے کے بجائے آگے بڑھنے کے پُرامن راستے پر اتفاق کریں۔ایچ آر سی پی نے یہ بھی کہا ہے کہ سیاسی کارکنوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے سے بھی گریز کیا جائے، اس سارے عمل میں دوسروں کی نقل و حرکت کی آزادی کو پامال نہ کیا جائے، خصوصاً پنجاب اور اسلام آباد میں روزی روٹی کمانے والوں کی آزادی پامال نہ کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں