باجوڑ امن جرگہ، رات 9 بجے کے بعد بلا ضرورت نقل و حرکت پر پابندی عائد

باجوڑ (مانیٹر نگ ڈیسک)باجوڑ میں امن جرگہ نے رات 9 بجے کے بعد بلا ضرورت نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ جرگہ کے اعلامیہ کے مطابق اگر رات 9 بجے کے بعد کسی شخص کا قتل ہوا تو اس کا خون معاف تصور کیا جائے گا اور پولیس اس قتل کی ایف آئی آر درج نہیں کرے گی۔یہ فیصلہ باجوڑ میں شدید بدامنی کی صورت حال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ جرگہ منتظمین نے کہا کہ کسی بھی شخص کو دوسرے گاؤں جانے کی ضرورت پڑے تو اسے وہاں کے لوگوں کو آگاہ کرنا ضروری ہوگا۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ باجوڑ میں مزید بدامنی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ امن کے قیام کے لیے 8 دسمبر کو ودودیہ ہال میں ملاکنڈ ڈویژن کے تمام سیاسی و قبائلی عمائدین کا جرگہ منعقد ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں