اسلام آباد میں تحریک انتشار، ایک دن میں فسادیوں کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ نے غوطہ کھایا، شہبازشریف

اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں احتجاج کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا رہا، اسلام آباد میں تحریک انتشار برپا کی گئی، ایک دن میں اسٹاک مارکیٹ نے غوطہ کھایا۔وہ اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا رہا، اسلام آباد میں تحریک انتشار برپا کی ئی، صرف ایک دن میں فسادیوں کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ نے غوطہ کھایا۔وزیر اعظم نے کہا کہ 2014 سے پہلے اسلام آباد پر چڑھائی کا تصور نہیں تھا، فسادیوں کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی، گزشتہ روز فسادیوں کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ نیچے گئی، دنیا بھر میں سرمایہ کاری وہاں ہوتی ہے جہاں امن ہو۔شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پرتشدد احتجاج کی بنیاد رکھی، شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس کے موقع پر بھی احتجاج کی کال دی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے