اسلام آباد میں احتجاج، عمران خان سمیت پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کیخلاف 8 مقدمات درج

وفاقی دارالحکومت میں تحریک انصاف کے احتجاج کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت پارٹی رہنماؤں،کارکنان کےخلاف اسلام آبادمیں 8 مقدمات درج ہوگئے۔اس کے علاوہ تحریک انصاف کی مقامی قیادت سمیت ہزاروں نامعلوم افراد بھی مقدمات میں نامزد کیے گئے ہیں۔ان مقدمات میں انسداد دہشت گردی، اسمبلی ایکٹ ، پولیس پر حملوں، اغوا، کارسرکار میں مداخلت، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی دفعات بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں