علی امین گنڈا پور کاجاں بحق ورکرز کے اہلخانہ کیلئے ایک ایک کروڑروپے امداد کااعلان

مانسہرہ(آئی آئی پی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی احتجاج میں جاں بحق ورکرز کے اہلخانہ کیلئے ایک ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان کردیا۔ مانسہرہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہاکہ ڈھائی سال سے ہماری جماعت کو ظلم کا نشانہ بنایا جارہا ہے،ہمارا لیڈر جیل میں ہے اس کی اہلیہ کو بھی جیل میں ڈالا گیا، ہمیں عدالتوں سے بھی انصاف نہیں مل رہا، جب بھی ہم جلسے جلوس کی بات کرتے ہیں تو اجازت نہیں دی جاتی،ہم پر بے بنیاد مقدمات کاٹے گئے ہیں،ہم نے اسلام آباد مارچ کیلئے پرامن احتجاج کی کال دی،احتجاج کے دوران ہمارے متعدد لوگ شہید، سینکڑوں زخمی ہوئے، کارکنوں پر تشددکی ایف آئی آر اپنی مدعیت میں درج کراو¿ں گا،انہوں نے کہاکہ ہمارے جتنے ورکرز شہید ہوئے ان کے خاندان کیلئے ایک ایک کروڑ روپے کا اعلان کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں