مظاہرین نے پولیس پر فائرنگ کی، آنسو گیس کے شیل پھینکے، آر پی او راولپنڈی

آر پی او راولپنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مظاہرین نے پولیس پر براہ راست فائر کیے، شیل پھینکے۔آر پی او راولپنڈی اور دیگر اعلیٰ افسروں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ تشدد سے راولپنڈی ڈویژن کے 170 اہلکار زخمی ہوئے، 24کی حالت نازک ہے۔آر پی او راولپنڈی نے کہا کہ 32 کیسز میں 11سو 51 ملزمان گرفتار کیے جاچکے ہیں، گرفتار ملزمان میں 64 افغان شہری ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مظاہرین نے ہکلہ کے مقام پر پولیس پر براہ راست فائرنگ کی، پولیس نے صبر کا مظاہرہ کیا۔آر پی او راولپنڈی نے کہا کہ راولپنڈی ریجن میں 32 مقدمات درج کیے گئے، 11 پولیس گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا، پولیس نے روکا تو مظاہرین نے پر تشدد کارروائیاں کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں