ڈیرہ غازی خان، سرحدی چیک پوسٹ لکھانی پر مشتبہ افراد کا حملہ

ڈیرہ غازی خان تھانہ وہوا کی سرحدی چیک پوسٹ لکھانی پر مشتبہ افراد کا 3 دنوں میں دوسرا بڑا حملہ ۔ڈان نیوز کے مطابق ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ ڈی جی خان تھانہ وہوا کی سرحدی چوکی پر مشتبہ افراد کا حملہ پسپا کیا گیا، 20 سے 25 مشتبہ افراد بھاری اسلحے سے شدید فائرنگ کرتے ہوئے حملہ آور ہوئے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس، ایلیٹ فورس، رینجرز اور سی ٹی ڈی نے فوری کارروائی کر کے مشتبہ افراد کو پسپا کیا، مزید کہا کہ بھرپور جوابی کارروائی سے مشتبہ افراد بھاری نقصان اٹھا کر فرار ہو گئے۔ترجمان نے بتایا کہ چوکی پر تعینات اہلکاروںنے جدید تھرمل امیج کیمروں سے مشتبہ افراد کی آمد کی نشاندہی کی، ڈی پی او سید علی کی زیر قیادت ایلیٹ اور کیو آر ایف ٹیمیں فوری موقع پر پہنچیں۔ادھر، آئی جی پنجاب نے مشتبہ افراد کا حملہ پسپا کرنے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ علاقے میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں