ہمارا مقصد عمران خان کی رہائی ،بشری بی بی سے اختلافات محض افواہیں ہیں، علی امین گنڈاپور
پشاور(آئی این پی ) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ میرے اور بشری بی بی کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں یہ محض افواہیں ہیں۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میرے اور بشری بی بی کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں، اس حوالے سے چلنے والی تمام خبریں پروپیگنڈا ہے۔، ہمارا مقصد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف بے بنیاد مقدمات درج کیے گئے ہیں، ہمارا مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔وزیراعلی کے پی کا کہنا تھا کہ جو کچھ ہوا اور مستقبل میں کیا کرنا ہے اس بارے بتاؤں گا۔
Load/Hide Comments


