پاکستان کے مختلف شہروں میں بارش ،سردی کی شدت بڑھ گئی
لاہور (صباح نیوز)ملک کے مختلف ، مختلف شہروں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہوئی جس کے باعث سردی کی شدت بڑھ گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، چمن، زیارت، جھل مگسی، کوہلو اور جیکب آباد میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش سے خشک سالی کا خاتمہ ہو گیا، ساہیوال، حافظ آباد، جہانیاں، سرگودھا، جہلم اور شجاع آباد سمیت متعدد شہروں میں ہلکی بارش ہوئی۔گلیات میں برفباری نے رنگ جما دیا، پہاڑوں کا حسن نکھرنے لگا،پہاڑی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافے کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنارہا ۔
Load/Hide Comments


