روس اور یوکرین قطر کی ثالثی میں بچوں کی واپسی کیلئے متفق

ماسکو (صباح نیوز) روس اور یوکرین کے درمیان اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ ان نو بچوں کی محفوظ واپسی کو یقینی بنائیں گے جن کی واپسی کیلئے روس یوکرین جنگ کے درمیان تنازعہ چلا آ رہا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی ذمہ دار کے مطابق یہ پیش رفت انسان بنیادوں پر بچوں کے دو طرفہ تبادلے کیلئے ہوئی ہے جس کیلئے قطر نے ثالثی کی ہے۔روس اور یوکرین کے درمیان فروری 2022 سے لڑائی جاری ہے۔ جس میں یوکرین کو امریکہ اور یورپی ممالک کی مکمل حمایت اور اسلحہ کی مدد جاری ہے۔ تاہم ڈھائی سال گزرنے کے بعد بھی اس جنگ کا کوئی بڑا نتیجہ سامنے نہیں آسکا۔امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وعدہ کیا ہے کہ وہ وائٹ ہاوس میں واپسی کے بعد جنگوں کا خاتمہ کریں گے۔ ان کے اس وعدے میں یوکرین اور روس کی جنگ سب سے اہم ہے۔بچوں کی واپسی کیلئے روسی کمشنر ماریہ بلووا نے کہا ہے کہ ان بچوں کی عمر 6 سے 16 سال تک ہے، جنہیں یوکرین بھیجا جائے گا۔ ان میں چھ بچے اور ایک بچی شامل ہے۔ماریہ نے بتایا یہ بچے اپنے قریبی رشتہ داروں کے ساتھ رہتے ہیں۔ خاص طور پر اپنی دادی یا نانی کے پاس۔ ان میں سے ایک بچہ جس کی عمر 16 سال ہے ، اپنی پیدائش کے بعد سے اپنے والدین کو کھوچکا ہے اور الیشکنسسکائی یتیم خانے میں رہتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں