یمن میں خسرہ سے 280 اموات

صنعا ئ(صباح نیوز) عالمی ادارہ صحت کے مطابق سال 2024 کے آغاز کے بعد سے یمن میں خسرہ کے 280 مریضوں کی وفات کا پتہ چلا ہے۔یمن میں ڈبلیو ایچ او کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کو ایسے امراض کا سامنا ہے جن سے ویکسین کے ذریعے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ ان میں پولیو، شدید آبی اسہال، ہیضہ، خسرہ، ملیریا، ڈینگی بخار اور خناق شامل ہے۔رواں سال کے آغاز کے بعد سے خسرہ کے 33 ہزار مبینہ متاثرین سامنے آ چکے ہیں جن میں سے 280 متاثرین اسی مرض کے سبب فوت ہو گئے۔۔
Load/Hide Comments