ملک میں آزاد عدلیہ ،مضبوط پارلیمنٹ اور انسانی حقوق کا تحفظ صرف پیپلز پارٹی ہی کرسکتی ہے، جمال رئیسانی

کوئٹہ(یو این اے )پاکستان پیپلزپارٹی کے روکن قومی اسمبلی جمال رئیسانی نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس) پر اپنے بیان میں کہاہےکہ پیپلز پارٹی کے جیالوں کو جدوجہد کے 57 سال مبارک ہوںپیپلزپارٹی کی تاریخ جدوجہد کی تاریخ ہے پیپلزپارٹی کی قیادت اور جیالے کبھی تشدد،قیدوبند،پھانسی،بم دھماکوں اور کسی بھی قسم کی قربانی سے نہیں ڈرے،ان کی قربانیوں کی بدولت پارٹی قائم ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو ،بیگم نصرت بھٹو اور شہید بینظیر بھٹوکا کارواں کبھی رکا نہیں اور کبھی تھما نہیںصدر آصف علی زرداری ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور عکس بینظیر محترمہ آصفہ بھٹو زرداری کی قیادت میں جدوجہد جاری رہے گی۔پیپلزپارٹی نے ہی ملک کو آئین کاتحفہ دیا اورپیپلز پارٹی ہی آئین کے تحفظ کی ضامن ہے ملک میں آزاد عدلیہ ،مضبوط پارلیمنٹ اور انسانی حقوق کا تحفظ صرف پیپلز پارٹی ہی کرسکتی ہے۔عام آدمی کو روٹی،کپڑا،مکان اور روزگار فراہم کرنا ہمارا منشور ہے اور عوام کومکمل تعلیم اورصحت کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں