عمران خان کے حوالے سے کوئی خبریں نہیں، سماعتیں بھی مؤخر کردی گئی ہیں، علیمہ خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے کوئی خبریں نہیں، جیل میں عدالتی سماعت بھی مؤخر کردی گئی ہے۔علیمہ خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری پیغام میں کہا کہ اب سماعت دو یا تین دسمبر کو ہوگی، اب پرسوں ہی وکلا اور فیملی بانی سے ملاقات کرسکیں گے۔علیمہ نے کہا کہ اُس وقت تک کسی بھی قسم کی قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، کیونکہ اس وقت جو بھی خبریں آرہی ہیں وہ اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں