یوٹیوب و فیس بک پربولنے کی آزادی ، 2 فیصداستعمال ہونے والی ایکس کی بندش اظہاررائے پر پابندی ہرگز نہیں ، شزہ فاطمہ

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک) وزیرِ مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ڈیٹا سروس مکمل فعال ہے، ڈیٹا سروس پر تمام ایپس 100 فیصد درست کام کر رہی ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انڈسٹری براڈ بینڈ استعمال کرتی ہے اسے بند نہیں کیا جاتا، موبائل ٹاور پاکستان میں ضرورت سے کم ہیں، اس کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جہاں سیکیورٹی کی بات ہو وہاں وزارتِ داخلہ پی ٹی اے کو ہدایت دیتی ہے، وزارت داخلہ کی ہدایت کے مطابق ایکس کو بند کیا گیا۔شزہ فاطمہ نے کہا کہ ایکس پاکستان میں 2 فیصد سے کم لوگ استعمال کرتے ہیں، ایکس کی بندش کا مطلب اظہارِ رائے پر پابندی ہرگز نہیں۔ یوٹیوب، فیس بک سمیت تمام ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اظہارِ رائے کی آزادی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک پر یومیہ سیکڑوں سائبر حملے ہوتے ہیں، سائبر سیکیورٹی وقت کی ضرورت ہے، گزشتہ سال کی نسبت اس سال آئی ٹی انڈسٹری میں بے پناہ ترقی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں