میانوالی، تھانہ چاپری پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 ہلاک
میانوالی(مانیٹر نگ ڈیسک) میانوالی کے خیبر پختونخوا سے ملحقہ تھانہ چاپری پرمشتبہ افراد نے حملہ کیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق 20 سے زائدمشتبہ افراد نے جدید اسلحہ کے ساتھ اچانک حملہ کیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق مشتبہ افراد نے تھانے کی عمارت پر راکٹ لانچرز اور دستی بموں کا استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں 4 مشتبہ افرادہلاک ہوگئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق حملے میں دو پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔ ڈی پی او فاروق اختر، دیگر پولیس افسران کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں
Load/Hide Comments


