کراچی ائیرپورٹ خودکش حملے کا ایک اور مقدمہ درج
کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی ائیر پورٹ خودکش حملہ کا ایک اور مقدمہ درج کر لیا۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر خودکش حملے سے متعلق سی ٹی ڈی تھانے میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مقدمے میں کالعدم بی ایل اے مجید بریگیڈ کے اہم کمانڈروں کو نامزد کیا گیا ہے۔تفتیشی ذرائع نےکراچی ائیرپورٹ دھماکا خودکش قرار دیدیا، اہم تفصیلات سامنے آگئیں کراچی ائیرپورٹ سگنل کے قریب دھماکے میں 3 غیر ملکی جاں بحق، 17 افراد زخمی: پولیس
نامزد ملزمان میں دھماکےکےماسٹر مائنڈ بشیر احمد بلوچ عرف بشیر زیب کا نام بھی شامل ہے جبکہ عبدالرحمان عرف رحمان گل کے علاوہ نجی بینک کی حب چوکی کا افسر اور اکاؤنٹ ہولڈر بھی نامزد ہیں ۔
Load/Hide Comments


