عمران خان سے پس پردہ مذاکرات ہو رہے ہیں، حافظ حمد اللہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے رہنما حافظ حمداللّٰہ کا کہنا ہے کہعمران خان سے پس پردہ مذاکرات ہو رہے ہیں۔ایک انٹرویو میں حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نئے الیکشن کی بات کرتے ہیں وہ کیسے کروائیں؟ پاکستان میں کسی بھی معاملے پر بریک تھرو ہوسکتا ہے۔حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ پرویز مشرف پہلے نواز شریف اور بےنظیر کو ملک کے لیے سیکیورٹی رسک کہتے تھے، پھر اسی پرویز مشرف نے ہی دبئی میں بےنظیر سے این آر او کیا۔جے یو آئی رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ 9 مئی پر قوم سے معافی مانگیں، بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ شواہد لائیں پھر بات کرتے ہیں۔
Load/Hide Comments


