سیکیورٹی فورسز کا لکی مروت میں آپریشن، 5 تخریب کارہلاک، آئی ایس پی آر
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے 5 تخریب کار کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دو تخریب کارزخمی بھی ہوئے۔سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں آپریشن خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا، جس کے دوران تخریب کاروںکے ٹھکانے پر موثر کارروائی کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے سے کسی دوسرے تخریب کارکے خاتمے کےلیے کلئیرنس آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کےلیے پُرعزم ہیں۔
Load/Hide Comments


