عمران خان کی بہن علیمہ خان کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(یو این اے)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان کی بہن علیمہ خان کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں۔ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بشری بی بی اس وقت پشاور میں موجود ہیں، علی امین گنڈاپور صوبے کے وسائل استعمال نہیں کرتے۔انہوں نے کہاکہ ہم احتجاج کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کررہے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماں کے درمیان شدید اختلافات ہیں، اور عمران خان سے جیل میں ملاقات کرنے والا ہر شخص باہر آکر اپنی ہی کہانی بیان کررہا ہوتا ہے۔24 نومبر کے احتجاج کے موقع پر بھی عمران خان کی اہلیہ اور پارٹی قیادت کے درمیان اختلاف نظر آیا، بشری بی بی قیادت کی مرضی کے خلاف ڈی چوک کی جانب بڑھیں، اور یہی وجہ تھی کہ مرکزی قیادت اس دوران غائب نظر آئی۔اس کے علاوہ عمران خان کی بہن علیمہ خان بھی یہ اظہار کرچکی ہیں کہ عمران خان کو جیل میں اصل حقائق سے آگاہ نہیں کیا جاتا۔ اس کے علاوہ وہ یہ بھی کہہ چکی ہیں کہ عمران خان ان کے بھائی ہیں وہ کیسے ان کے حق میں بات نہ کریں، اس میں سیاست کی کوئی بات نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں