وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا وزیر اعظم کو خط، غیر قانونی گرفتار شہریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے وزیرا عظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے وہ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 24 کے احتجاج کے بعد خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے غیر قانونی طور پر گرفتار شہریوں کو فوری رہا کیا جائے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے وزیر ا عظم شہباز شریف سے یہ مطالبہ ایک خط لکھ کر کیا ہے۔اپنے خط میں علی امین گنڈاپور نے لکھا کہ ڈی چوک احتجاج کے بعد اسلام آباد میں خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے و الا مزدور طبقہ نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے لکھا کہ خیبر پختونخوا کے شہریوں سے ایسا رویہ رکھنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ان کا مزید کہا کہ اسلام اباد میں غیر قانونی گرفتار خیبر پختونخوا کے شہریوں کو فوری رہا کیا جائے۔
Load/Hide Comments


