سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں، 8 تخریب کاروں کو ہلاک کر دیا،آئی ایس پی آر
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخو (کے پی) کے مختلف علاقوں میں دو علیحدہ کارروائیوں کے دوران 8 تخریب کاروںکو ہلاک کر دیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے پہلی کارروائی انٹیلی جنس کی بنیاد پر جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں کی۔انہوں نے کہا کہ سراروغہ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے تخریب کاروںکے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں اہم تخریب کاررہنما خان محمد عرف "کھوریا” سمیت دو تخریب کارہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دو تخریب کاروںکو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے، ہلاک تخریب کارخان محمد کھوریا علاقے میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری سمیت متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھا۔ بیان میں کہا گیا کہ ہلاک ہونے اہم تخریب کارکی گرفتاری پر حکومت نے 10 لاکھ روپے انعام مقرر کر رکھا تھا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دوسری کارروائی بھی انٹیلی جنس کی بنیاد پر لکی مروت کے علاقے میں کی گئی جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے 6 تخریب کاروںکو ہلاک کر دیا۔بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز علاقے میں دیگر ممکنہ تخریب کاروں کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہیں۔


