حب، ماحولیاتی قوانین پر عمل نہ کرنے پر 4 صنعتی فیکٹریاں سیل
حب (یو این اے)محکمہ تحفظ ماحولیات نے انوائرمنٹل پروٹیکشن ٹریبوینل کے احکامات کی روشنی میں ماحولیاتی قوانین پر عمل نہ کرنے پر ضلع حب کی 4 صنعتی فیکرٹریوں کو سیل کردیا ہے محکمہ تحفظ ماحولیات ضلع حب کے ڈپٹی ڈائریکٹر عمران سعید کاکڑکے دفتر سے جاری کردہ ہینڈآئوٹ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان ماحولیاتی تحفظ ایکٹ، 2012 کے سیکشن 25 کے تحت کشمیر پری انجینئرنگ ۔ایکسیلنٹ پیپر۔سوپرسپریم اورپاک عرب ٹریڈنگ فیکرٹریزکو متعلقہ فرمز کی جانب سے حاصل کردہ ماحولیاتی منظوری میں بیان کردہ شرائط و ضوابط کی خلاف ورزی کے مرتکب ہونے پر انوائرمینٹل پروٹیکشن ٹریبوینل کے احکامات پر سیل کئے گئے ہیں ڈپٹی ڈائریکٹر ای پی اے عمران سعید کاکڑ کا کہنا ہیکہ کہ ہماری کوشش ہے کہ محکمہ ماحولیات کی جانب سے تحفظ ماحولیات کے حوالے سے جو اہداف اورقوانین مقرر کئے گئے ہیں ان پر عملدرآمد یقینی بنائیں ماحولیاتی انسپکشن ٹیموں کو ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے کہ اپنے فرائض منصبی نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ سرانجام دیں فرائض منصبی کی ادائیگی میں کوتاہی و غفلت برتنے والی ٹیموں کے خلاف باضابطہ طور پر سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


