2مطا لبا ت، حکومت نے نہ مانے تو آئندہ جمعے کو عمران خان سول نافرمانی کی کال دیں گے، علیمہ خان

اسلا م آباد(مانیٹر نگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے 2 مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے مطالبات نہ مانے تو عمران خان آئندہ جمعہ سول نافرمانی کی کال دیں گے۔اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف مقدمات کی سماعت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے دو مطالبے رکھے ہیں، سپریم کورٹ کے ججز کی سربراہی میں جے آئی ٹی بنائی جائے، جو 9 مئی اور 26 نومبر سانحات کی تحقیقات کرے۔انہوں نے کہا کہ جناح ایونیو آپریشن میں 150لوگ لاپتہ ہیں، تمام گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائے۔علیمہ خان نے مزید کہا کہ جمعہ تک مطالبات نہ مانے تو اوورسیز پاکستانیوں کو کال چلی جائے گی، پہلے اوورسیز پاکستانیوں سے پیسے نہ بھیجنے کی اپیل کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے مطالبات نہ مانے تو عمران خان آئندہ جمعہ سول نافرمانی کی کال دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے مذاکرات کی پیشکش کی توہماری کمیٹی ان سے بات کرے گی، انہوں نے کہا کہ مشکل وقت آئے گا تو محسن نقوی ملک سے فرار ہوجائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں