دینی مدارس کا بل 8 دسمبرتک منظور نہیں کیا گیا تو اسلام آباد کا رخ کریں گے، غفور حیدری

کوئٹہ(یو این اے ) جمعیت علمائے اسلام (ف)نے حکومت کو 8 دسمبر تک دینی مدارس کے بل کی منظوری دینے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے جے یو آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری مولانا عبد الغفور حیدری نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر بل 8 دسمبر تک منظور نہیں کیا گیا تو وہ اسلام آباد کا رخ کریں گے حکومت کو دینی مدارس کے بل کو منظور کرنا ضروری ہے، اور اگر یہ بل منظور نہ کیا گیا تو جماعت اسلام آباد جانے پر مجبور ہو گی انہوں نے مزید کہا کہ جے یو آئی نہیں چاہتی کہ اسلام آباد کی طرف مارچ کیا جائے کیونکہ ملک اس صورتحال کا متحمل نہیں ہو سکتا اگر حکومت بل کی منظوری میں تاخیر کرے گی تو یہ بدنیتی پر مبنی عمل ہوگا۔جے یو آئی کے جنرل سیکریٹری نے یہ بھی کہا کہ مسئلے کا حل جلد نکل آئے گا کیونکہ بلاول بھٹو نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ صدر سے بات کر کے بل منظور کرایا جائے گا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یہ بل صرف جے یو آئی یا وفاق المدارس کا نہیں، بلکہ تمام مدارس کی تنظیمات کا مشترکہ بل ہے۔مولانا عبد الغفور حیدری نے اس موقع پر وزیراعظم کی تبدیلی کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ انہیں اس تبدیلی کا علم نہیں ہے، اور وہ اس الیکشن کو نہیں مانتے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت تبدیلی چاہتی ہے تو اس کے لیے یو ٹرن لینا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں