جنوبی وزیرستان، نامعلوم افراد نے منی ٹرک جلا کر ڈرائیور کو اغواء کر لیا
وانا (این این آئی)جنوبی وزیرستان کے علاقے میدان سے ایک شخص کو اغواء کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق میدان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے منی ٹرک کو آگ لگا دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ منی ٹرک جلانے والے ملزمان ڈرائیور کو اغواء کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔ڈی پی او کے مطابق مذکورہ ٹرک ڈرائیور گزشتہ صبح مزدوری کے لیے لدھا گیا تھا، جس کی تلاش جاری ہے۔
Load/Hide Comments


