سپریم کورٹ: صحافی ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ نے نامور صحافی ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین نے از خود نوٹس کی سماعت کے لیے 7 رکنی آئینی بینچ تشکیل دے دیا، جو 9 دسمبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بینچ جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان، جسٹس شاہد بلال پر مشتمل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں