صوابی، گاڑی پر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

صوابی کے علاقے ڈھیرو لار گدون میں گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔صوابی پولیس کے مطابق ڈھیرو لار گدون میں نامعلوم ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں لاشوں اور زخمی بچی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں