موٹرویز اور ریلویز کے ذریعے ممکنہ دہشتگردی اور جرائم کی روک تھام کیلئے کمیٹی قائم

وزیراعظم شہباز شریف نے موٹرویز اور ریلویز کے ذریعے ممکنہ دہشتگردی اور جرائم کی روک تھام کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی۔وزیراعظم شہباز شریف نے وزیردفاع خواجہ آصف کو موٹرویز اور ریلویز کے ذریعے ممکنہ دہشتگردی اور جرائم کے روک تھام کیلئے قائم کمیٹی کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق کمیٹی موٹرویز اور ریلوے پولیس کی صلاحیت کا جائزہ لے گی، دہشتگردی اور جرائم روکنے کیلئے ان اداروں کی صلاحیت کو جانچے گی۔ذرائع کے مطابق نئی بنائی گئی کمیٹی ان اداروں کی استعداد کار، اہلیت بڑھانے اور انہیں بہتر بنانے کیلئے سفارشات مرتب کرے گی۔اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں میری ٹائم سکیورٹی ورک شاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے ہمارا عزم پختہ ہے، دہشتگردی کی لعنت ختم کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرزمین سے دہشتگردی کو مٹانے کا عزم غیر متزلزل ہے، ہماری سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خلاف روز قربانیاں دے رہی ہیں،

اپنا تبصرہ بھیجیں